April 24, 2024

قرآن کریم > الـحاقّـة >sorah 69 ayat 4

كَذَّبَتْ ثَمُودُ وَعَادٌ بِالْقَارِعَةِ

ثمودا ور عاد کی قوموں نے اُسی جھنجوڑ ڈالنے والی حقیقت کو جھٹلایا تھا

آيت 4: كَذَّبَتْ ثَمُودُ وَعَادٌ بِالْقَارِعَةِ: «جھٹلايا تھا ثمود نے بھى اور عاد نے بھى اس كھڑكھڑا دينے والى كو۔»

          القارعة سے مراد بھى قيامت هے۔ قرع كا معنى هے ايك سخت چيز كو دوسرى سے ٹكرانا، كوٹنا، ريزه ريزه كردينا، كھڑكھڑا دينا، يا بھت زور سے كھٹكھٹانا۔ الحاقّة اور القارعة ان دونوں الفاظ كے مابين ايك نسبت يه بھى هے كه يه دو سورتوں كے نام هيں اور ان دونوں سورتوں كے آغاز كا انداز بھى ايك جيسا هے۔ چناں چه سورة القارعة كا آغاز بھى بالكل اسى طرح هو رها هے: (الْقَارِعَة   مَا الْقَارِعَةُ   وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْقَارِعَةُ)۔

UP
X
<>