March 29, 2024

قرآن کریم > الأعراف >surah 7 ayat 12

قَالَ مَا مَنَعَكَ أَلاَّ تَسْجُدَ إِذْ أَمَرْتُكَ قَالَ أَنَاْ خَيْرٌ مِّنْهُ خَلَقْتَنِي مِن نَّارٍ وَخَلَقْتَهُ مِن طِينٍ 

اﷲ نے کہا : ’’ جب میں نے تجھے حکم دے دیا تھا تو تجھے سجدہ کرنے سے کس چیز نے روکا ؟ ‘‘ وہ بولا : ’’ میں اُس سے بہتر ہوں ۔ تو نے مجھے آگ سے پیدا کیا، اور اُس کو مٹی سے پیدا کیا۔ ‘‘

آیت 12:  قَالَ مَا مَنَعَکَ اَلاَّ تَسْجُدَ اِذْ اَمَرْتُکَ:  ’’(اللہ تعالیٰ نے) فرمایا کس چیز نے تمہیں روکا کہ تم نے سجدہ نہیں کیا، جب کہ میں نے تمہیں حکم دیا تھا۔‘‘

            قَالَ اَنَا خَیْرٌ مِّنْہُ خَلَقْتَنِیْ مِنْ نَّارٍ وَّخَلَقْتَہ مِنْ طِیْنٍ:  ’’اُس نے کہا میں اِس سے بہتر ہوں، مجھے تو نے بنایا ہے آگ سے اور اس کو بنایا ہے مٹی سے۔‘‘

            اس نے اپنے استکبار کی بنیاد پر ایسا کہا۔ یہاں اس کا جو قول نقل کیا گیا ہے اس کے ایک ایک لفظ سے تکبر جھلکتا ہے۔ 

UP
X
<>