April 24, 2024

قرآن کریم > الأعراف >surah 7 ayat 39

وَقَالَتْ أُولاَهُمْ لأُخْرَاهُمْ فَمَا كَانَ لَكُمْ عَلَيْنَا مِن فَضْلٍ فَذُوقُواْ الْعَذَابَ بِمَا كُنتُمْ تَكْسِبُونَ

اور پہلے آنے والے بعد میں آنے والوں سے کہیں گے : ’’ تو پھر تم کو ہم پر کوئی فوقیت تو حاصل نہ ہوئی۔ لہٰذا جو کمائی تم خود کرتے رہے ہو اُس کے بدلے عذاب کا مزہ چکھو۔ ‘‘

آیت 39:  وَقَالَتْ اُوْلٰٹہُمْ لِاُخْرٰٹہُمْ فَمَا کَانَ لَکُمْ عَلَیْنَا مِنْ فَضْلٍ فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا کُنْتُمْ تَکْسِبُوْنَ:  ’’اور ان کے اگلے اپنے پچھلوں سے کہیں گے کہ تمہیں بھی تو ہم پر کوئی فضیلت حاصل نہیں ہو سکی‘لہٰذا اب چکھو مزہ عذاب کا اپنے کرتوتوں کے بدلے میں۔‘‘ 

UP
X
<>