April 24, 2024

قرآن کریم > الأعراف >surah 7 ayat 4

وَكَم مِّن قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَاهَا فَجَاءهَا بَأْسُنَا بَيَاتًا أَوْ هُمْ قَآئِلُونَ 

کتنی ہی بستیاں ہیں جن کو ہم نے ہلاک کیا۔ چنانچہ اُن کے پاس ہمارا عذاب راتوں رات آگیا، یا ایسے وقت آیا جب وہ دوپہر کر آرام کر رہے تھے

آیت 4:  وَکَمْ مِّنْ قَرْیَۃٍ اَہْلَکْنٰـہَا فَجَآءَہَا بَاْسُنَــآ بَیَاتًا اَوْ ہُمْ قَآئِلُوْنَ:   ’’اورکتنی ہی بستیاں  ایسی ہیں  جنہیں ہم نے ہلا ک کر دیا‘ تو ان پر آ پڑا ہمارا عذاب جب وہ رات کو سورہے تھے یاجب دوپہر کو قیلولہ کر رہے تھے۔‘‘

             چو نکہ اس سورہ مبارکہ کے موضوع کا عمود التّذکیر بِاَیَّامِ اللّٰہ ہے‘ لہٰذا شروع میں ہی اقوامِ گذشتہ پر عذاب اور ان کی بستیوں  کی تباہی کا تذکرہ آ گیا ہے۔ یہ قومِ نوح‘ قومِ ہود‘ قومِ صالح  اور قومِ شعیب کی بستیوں  اور عامورہ اور سدوم کے شہروں کی طرف اشارہ ہے۔ 

UP
X
<>