April 19, 2024

قرآن کریم > الأعراف >surah 7 ayat 5

فَمَا كَانَ دَعْوَاهُمْ إِذْ جَاءهُمْ بَأْسُنَا إِلاَّ أَن قَالُواْ إِنَّا كُنَّا ظَالِمِينَ 

پھر جب اُن پر ہمارا عذاب آپہنچا تو اُن کے پاس کہنے کو اور تو کچھ تھا نہیں ، بس بول اُٹھے کہ واقعی ہم ہی ظالم تھے

آیت 5:  فَمَا کَانَ دَعْوٰہُمْ اِذْ جَآءَہُمْ بَاْسُنَـآ اِلَّآ اَنْ قَالُوْٓا اِنَّا کُنَّا ظٰلِمِیْنَ:   ’’تو پھر ان کی پکار اس کے سوا کچھ نہیں  تھی جب ان پر ہمارا عذاب آ پڑا کہ (ہائے ہماری شامت) بے شک ہم ہی ظالم تھے۔‘‘

            واقعتا ہمارے رسولوں  نے تو ہماری آنکھیں  کھولنے کی پوری کوشش کی تھی مگر ہم نے ہی اپنی جانوں  پر زیادتی کی جو ان کی دعوت کو نہ مانا۔ 

UP
X
<>