May 8, 2024

قرآن کریم > الـمعارج >sorah 70 ayat 23

الَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ دَائِمُونَ

جو اپنی نماز کی ہمیشہ پابندی کرتے ہیں

آيت 23: الَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلاتِهِمْ دَائِمُونَ: «جو اپنى نمازوں پر مداومت كرتے هيں۔»

          يعنى وه لوگ جو اپنے روز مره معمولات ميں نماز كو اولين ترجيح ديتے هيں اور كبھى اس ميں كوتاهى نهيں كرتے۔ چناں چه ايسے نمازى اس وصف كے مصداق نهيں بن سكتے جو «فارغ وقت» ميں تو نماز ادا كرليتے هيں ليكن جب كوئى اور مصروفيت هو تو انهيں نماز كا خيال تك نهيں آتا، اور نه هى انهيں نماز كے ضايع هوجانے كا دكھ هوتا هے۔ اس آيت كے مشابه سورة المؤمنون ميں يه آيت هے: (الَّذِينَ هُمْ فِي صَلاتِهِمْ خَاشِعُونَ) «وه جو اپنى نمازوں ميں خشوع اختيار كرنے والے هيں۔»

UP
X
<>