April 19, 2024

قرآن کریم > الـمعارج >sorah 70 ayat 5

فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِيلًا

لہٰذا تم خوبصورتی کے ساتھ صبر سے کام لو

آيت 5: فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِيلاً: «تو آپ بڑى خوب صورتى سے صبر كيجيے۔»

          يه هے وه اصل پيغام جو ان آيات كے ذريعے حضور كو دينا مقصود تھا، كه ابھى تو سفر كا آغاز هوا هے، آنے والا وقت اور بھى كٹھن هوگا۔ لهذا آپ اپنے راستے ميں آنے والى هر مشكل كا صبر اور استقامت كے ساتھ سامنا كريں۔ اس سے پهلے سورة القلم ميں بھى آپ كو ايسى هى هدايت كى گئى هے: (فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَلا تَكُن كَصَاحِبِ الْحُوتِ) (آيت 48) تو آپ انتظار كيجيے اپنے رب كے حكم كا اور ديكھيے! آپ اس مچھلى والے كى طرح نه هوجائيے گا!۔

UP
X
<>