April 19, 2024

قرآن کریم > الجن >sorah 72 ayat 1

قُلْ أُوحِيَ إِلَيَّ أَنَّهُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِنَ الْجِنِّ فَقَالُوا إِنَّا سَمِعْنَا قُرْآنًا عَجَبًا

(اے پیغمبر !) کہہ دو : ’’ میرے پاس وحی آئی ہے کہ جنات کی ایک جماعت نے (قرآن) غور سے سنا، اور (اپنی قوم سے جا کر) کہا کہ : ’’ ہم نے ایک عجیب قرآن سنا ہے

آيت 1: قُلْ أُوحِيَ إِلَيَّ أَنَّهُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الْجِنِّ: «(اے نبى صلى الله عليه وسلم!) آپ كه ديجيے: ميرى طرف وحى كى گئى هے كه جنات كى ايك جماعت نے بڑے غور سے سنا»

          جنات كى جماعت نے كيا سنا؟ اس كا جواب اگلے جملے ميں هے۔

فَقَالُوا إِنَّا سَمِعْنَا قُرْآنًا عَجَبًا: «تو انهوں نے (جا كر دوسرے جنات سے) كها كه هم نے سنا هے ايك بهت هى دل كو لبھانے والا قرآن۔»

UP
X
<>