April 19, 2024

قرآن کریم > الجن >sorah 72 ayat 11

وَأَنَّا مِنَّا الصَّالِحُونَ وَمِنَّا دُونَ ذَلِكَ كُنَّا طَرَائِقَ قِدَدًا

اور یہ کہ : ’’ ہم میں کچھ نیک ہیں ، اور کچھ ایسے نہیں ہیں ، اور ہم مختلف طریقوں پر چلے آرہے ہیں ۔‘‘

آيت 11: وَأَنَّا مِنَّا الصَّالِحُونَ وَمِنَّا دُونَ ذَلِكَ: «اور يه كه هم ميں نيك لوگ بھى هيں اور كچھ اس سے مختلف قسم كے بھى هيں۔»

          يهاں نيك كے مقابل ميں ان كا اشاره تو ظاهر هے سركش جنات هى كى طرف هے، ليكن انهوں نے ان كا ذكر ايسے الفاظ كے ساتھ نهيں كيا۔ يه در اصل حكمت تبليغ كا اهم اصول هے كه برے كو بھى برا نه كهو۔

          كُنَّا طَرَائِقَ قِدَدًا: «هم مختلف راستوں پر پھٹے هوئے تھے۔»

          طرائق جمع هے طريقة كى اور قِدَد جمع هے قِدَّةٌ كى، يعنى مختلف الرائے فرقے۔ قَدَّ يَقُدَّ قَدًّا كے معنى پھاڑنے يا كاٹنے كے هيں۔ جيسے سوره يوسف كى آيت 25 ميں آيا هے: (وَقَدَّتْ قَمِيصَهُ مِن دُبُرٍ) «اس (عورت) نے پھاڑدى آپ عليه السلام كى قميص پيچھے سے۔»

UP
X
<>