April 19, 2024

قرآن کریم > الجن >sorah 72 ayat 16

وَأَلَّوِ اسْتَقَامُوا عَلَى الطَّرِيقَةِ لَأَسْقَيْنَاهُمْ مَاءً غَدَقًا

اور (اے پیغمبر ! اہلِ مکہ سے کہو کہ مجھ پر) یہ (وحی بھی آئی ہے) کہ : ’’ اگر یہ لوگ راستے پر آکر سیدھے ہو جائیں تو ہم انہیں وافر مقدار میں پانی سے سیراب کریں

آيت 16: وَأَلَّوِ اسْتَقَامُوا عَلَى الطَّرِيقَةِ لأَسْقَيْنَاهُم مَّاء غَدَقًا: «اور (اے نبى صلى الله عليه وسلم! آپ كهيے كه مجھ پر يه وحى كى گئى هے) كه اگر يه لوگ درست طريقے پر چلتے رهتے تو هم انهيں خوب سيراب كرتے۔»

          يعنى اگر نسل انسانى كے لوگ انبياء و رسل عليهم السلام كے راستے پر چلتے رهتے تو آخرت كى نجات كے ساتھ ساتھ هم انهيں دنيا ميں بھى خوب نوازتے۔ يهاں پر جس مفهوم ميں لفظ «طريقة» آيا هے عين وهى مفهوم لفظ «شريعة» اس آيت ميں ادا كررها هے: (ثُمَّ جَعَلْنَاكَ عَلَى شَرِيعَةٍ مِّنَ الأَمْرِ) (الجاثية 18) «پھر (اے نبى صلى الله عليه وسلم!) هم نے آپ كو قائم كرديا دين كے معاملے ميں ايك صاف شاهراه (شريعت) پر۔» گويا ان دونوں الفاظ كا مفهوم تو ايك هى هے ليكن همارے هاں عام طور پر لفظ «شريعت» دين كے ظاهرى اور قانونى پهلو كے ليے استعمال هوتا هے جب كه «طريقت» سے دين كا باطنى پهلو مراد ليا جاتا هے۔ مثلا نماز كے فرائض و واجبات كيا هيں؟ مختلف اركان كى ادائيگى كا درست طريقه كيا هے؟ كن چيزوں سے نماز ٹوٹ جاتى هے؟ يه شريعت كا موضوع هے۔ ظاهر هے ايسے مسائل معلوم كرنے كے ليے آپ كو كسى فقيه يا مفتى سے رجوع كرنا هوگا۔ ليكن نماز كى اصل روح كيا هے؟ نماز ميں خشوع و خضوع اور حضور قلب كس طرح پيدا هوتا هے؟ اور اس كے اثرات كيا هيں؟ اس قسم كے سوالات طريقت سے متعلق هيں اور ان كے جوابات آپ كو كسى صوفى سے مليں گے۔ اولين ادوار كے بزرگان دين تو جامع الصفات تھے۔ جو صوفى تھے وه بهت بڑے عالم اور مفتى بھى هوا كرتے تھے۔ بر صغير ميں قاضى ثناء الله پانى پتى رحمة الله عليه ايسى هى ايك جامع شخصيت تھے۔ آپ مفتى، مفسر اور محدث بھى تھے اور بهت بڑے صوفى اور مرشد بھى۔ آپ مرزا مظهر جانِ جاناں شهيد (آپ اهل تشيع كے هاتھوں شهيد هوئے تھے) كے خليفه تھے۔ آپ كا تعلق شيخ احمد سرهندى رحمه الله كے سلسله مجدديه نقشبنديه سے تھا۔ بهر حال ايسى شخصيات كى موجودگى ميں تو شريعت اور طريقت كے درميان كوئى بعد نهيں تھا، ليكن آج بد قسمتى سے دين كے ان دونوں پهلوؤں كو پھاڑ كر بالكل الگ الگ كرديا گيا هے۔

UP
X
<>