April 25, 2024

قرآن کریم > الجن >sorah 72 ayat 6

وَأَنَّهُ كَانَ رِجَالٌ مِنَ الْإِنْسِ يَعُوذُونَ بِرِجَالٍ مِنَ الْجِنِّ فَزَادُوهُمْ رَهَقًا

اور یہ کہ : ’’ انسانوں میں سے کچھ لوگ جنات کے کچھ لوگوں کی پناہ لیا کرتے تھے، اس طرح ان لوگوں نے جنات کو اور سر چڑھادیا تھا۔‘‘

آيت 6: وَأَنَّهُ كَانَ رِجَالٌ مِّنَ الإِنسِ يَعُوذُونَ بِرِجَالٍ مِّنَ الْجِنِّ فَزَادُوهُمْ رَهَقًا: «اور يه كه انسانوں ميں سے كچھ مرد جنات ميں سے كچھ مردوں كى پناه پكڑتے تھے، تو انهوں نے ان (جنات) كى سركشى ميں مزيد اضافه كيا۔»

          عربوں كے هاں جنات سے پناه طلب كرنے كا رواج عام تھا۔ وه سمجھتے تھے كه هر جنگل اور هر ويرانے ميں جنات كا بسيرا هوتا هے۔ اس ليے جب اس كا كوئى قافله صحرا ميں كهيں پڑاؤ كرتا تو قافلے كا سردار بآواز بلند پكارتا كه هم اس وادى كے سردار جن كى پناه ميں آتے هيں۔ اب ظاهر هے كه جنات تو انسانوں كى ايسى حماقتوں پر هنستے هوں گے كه ديكھو! آج اسى آدم عليه السلام كى اولاد هميں معبود بنائے بيٹھى هے جسے سجده نه كرنے پر همارے جد امجد كو جنت سے نكال ديا تھا۔ چناں چه انسانوں كى ايسى حركتوں سے جنات كے غرور اور سركشى ميں اور بھى اضافه هوتا چلا گيا۔

UP
X
<>