April 20, 2024

قرآن کریم > الجن >sorah 72 ayat 7

وَأَنَّهُمْ ظَنُّوا كَمَا ظَنَنْتُمْ أَنْ لَنْ يَبْعَثَ اللَّهُ أَحَدًا

اور یہ کہ : ’’ جیسا گمان تم لوگوں کا تھا، انسانوں نے بھی یہی گمان کیا تھا کہ اﷲ کسی کو بھی مرنے کے بعد دُوسری زندگی نہیں دے گا۔‘‘

آيت 7: وَأَنَّهُمْ ظَنُّوا كَمَا ظَنَنتُمْ أَن لَّن يَبْعَثَ اللَّهُ أَحَدًا: «اور يه كه انهوں نے بھى ايسا هى سمجھا جيسا كه تم نے سمجھا هوا هے كه الله كسى كو هرگز نهيں اٹھائے گا۔»

          اس كا مفهوم تو يه هے كه الله تعالى كسى كو بھى مرنے كے بعد دوباره نهيں اٹھائے گا، يعنى بعث بعد الموت كے عقيدے ميں كوئى حقيقت نهيں۔ اور دوسرا مفهوم يه هے كه اب الله تعالى كسى كو بھى رسول بنا كر نهيں بھيجے گا۔ سورة الاحقاف ميں جنات كے تذكرے كے حوالے سے هميں يه بھى معلوم هوتا هے كه وه جنات توراة سے واقف تھے، اور وه اس حقيقت سے بھى آگاه تھے كه پچھلے چھ سو برس سے دنيا ميں كوئى رسول نهيں آيا (حضرت عيسى عليه السلام اور حضور صلى الله عليه وسلم كے درميان تقريباً چھ سو برس كا زمانه انسانى تاريخ ميں سلسله رسالت كے انقطاع كا طويل ترين وقفه هے)۔ چناں چه اپنى ان معلومات كى بنياد پر جنات يه سمجھے بيٹھے تھے كه رسالت كا دروازه اب هميشه كے ليے بند هوچكا هے اور يه كه اب دنيا ميں كوئى رسول نهيں آئے گا۔

UP
X
<>