April 18, 2024

قرآن کریم > الـمـزّمّـل >sorah 73 ayat 11

وَذَرْنِي وَالْمُكَذِّبِينَ أُولِي النَّعْمَةِ وَمَهِّلْهُمْ قَلِيلًا

اور تمہیں جھٹلانے والے جو عیش و عشرت کے مالک بنے ہوئے ہیں ، اُن کا معاملہ مجھ پر چھوڑ دو، اور انہیں تھوڑے دن اور مہلت دو

آيت 11: وَذَرْنِي وَالْمُكَذِّبِينَ أُولِي النَّعْمَةِ: «آپ مجھے اور ان جھٹلانے والوں كو چھوڑديں، جو بڑى نعمتوں سے نوازے گئے هيں»

          ان كو مال و اولاد، بڑى بڑى جائيداديں اور طرح طرح كى دوسرى نعمتيں بھى ميں نے هى عطا كى هيں اور اب ان كى سر كشى كا مزه بھى انهيں ميں هى چكھاؤں گا، لهذا ان كا معامله آپ مجھ پر چھوڑ ديں۔ نوٹ كيجيے ابتدائى دور كى ان سورتوں ميں ذَرْنِىْ اور ذَرْهُمْ كے صيغے بار بار آرهے۔

          وَمَهِّلْهُمْ قَلِيلاً: «اور ابھى آپ انهيں تھوڑى سى مهلت ديں۔»

          قبل ازيں هم سوره مريم ميں اس سے ملتا جلتا يه حكم بھى پڑھ چكے هيں: (فَلا تَعْجَلْ عَلَيْهِمْ إِنَّمَا نَعُدُّ لَهُمْ عَدًّا) «تو آپ صلى الله عليه وسلم ان كے خلاف (فيصلے كے ليے) جلدى نه كيجيے۔ هم ان كى پورى پورى گنتى كررهے هيں»۔ سورة الطارق كى اس آيت ميں بھى بالكل يهى مضمون بيان هوا هے: (فَمَهِّلِ الْكَافِرِينَ أَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًا) «تو آپ كافروں كو مهلت ديں، بس تھوڑى سى مزيد مهلت»۔

UP
X
<>