April 19, 2024

قرآن کریم > الـمّـدّثّـر >sorah 74 ayat 18

إِنَّهُ فَكَّرَ وَقَدَّرَ

اُس کا حال تو یہ ہے کہ اُس نے سوچ کر ایک بات بنائی

آيت 18: إِنَّهُ فَكَّرَ وَقَدَّرَ: «اس نے غور كيا اور كچھ اندازه كيا۔»

        اس نے سوچا كه دل كى بات زبان پر لانے يعنى حق كو مان لينے سے كيا هوگا اور نه ماننے كا كيا نتيجه نكلے گا۔ پھر جب اسے اپنے دنيوى مفادات خطرے ميں پڑتے نظر آئے تو اس نے اپنے ضمير كى آواز دبا لينے كا فيصله كرليا۔

UP
X
<>