April 20, 2024

قرآن کریم > الـمّـدّثّـر >sorah 74 ayat 30

عَلَيْهَا تِسْعَةَ عَشَرَ

اُس پر اُنیس (کارندے) مقرر ہوں گے

آيت 30: عَلَيْهَا تِسْعَةَ عَشَرَ: «اس پر انيس (19) داروغے مقرر هيں۔»

        آغاز سورت سے يهاں تك پورا كلام ايك هى اسلوب ميں هے، يعنى چھوٹى چھوٹى آيات اور تيز ردھم۔ ليكن اب آگے ايك طويل آيت آرهى هے۔ ايسى هى ايك طويل آيت هم سوره مزمل ميں بھى پڑھ آئے هيں، بلكه سوره مزمل كا دوسرا ركوع اسى ايك آيت پر مشتمل هے۔ جس طرح سوره مزمل كى مذكوره آيت باقى سورت سے الگ بعد ميں نازل هوئى اسى طرح اس سورت كى يه ايك آيت بھى بعد ميں نازل هوئى تھى۔ اس آيت ميں در اصل مشركين كى ان استهزائيه باتوں كا جواب ديا گيا هے جو وه جهنم كے داروغوں كى تعداد كے بارے ميں كرتے تھے۔ روايات ميں آتا هے كه جهنم كے داروغوں كى تعداد كے معاملے كو انهوں نے مذاق بنا ليا تھا، اور وه اپنى محفلوں ميں اٹھتے بيٹھتے اس بارے ميں طرح طرح كے فقرے كستے رهتے تھے۔ ايك محفل ميں ابو جهل نے كها تھا: بھائيو! تم نے سن ليا اس نبى (صلى الله عليه وسلم) كے خدا كى فوج صرف انيس سپاهيوں پر مشتمل هے۔ كيا تم اتنے گئے گزرے هو كه تم ميں سے دس دس آدمى مل كر بھى ايك ايك سپاهى سے نمٹ نه ليں گے؟ اس پر بنى جُمَح كا ايك زور آور پهلوان يوں گويا هوا كه ان ميں ستره كو تو ميں اكيلا سنبھال لوں گا باقى دو سے تم سب مل كر نمٹ لينا۔ غرض وه سب لوگ طرح طرح كى باتيں كركے الله كے كلام كا مذاق اڑاتے تھے۔ اب اس آيت ميں ان كى ان باتوں كا جواب ديا جارها هے:

UP
X
<>