April 19, 2024

قرآن کریم > الـمّـدّثّـر >sorah 74 ayat 37

لِمَنْ شَاءَ مِنْكُمْ أَنْ يَتَقَدَّمَ أَوْ يَتَأَخَّرَ

تم میں سے ہر اُس شخص کو جوآگے بڑھنا یا پیچھے ہٹنا چاہے

آيت 37: لِمَن شَاء مِنكُمْ أَن يَتَقَدَّمَ أَوْ يَتَأَخَّرَ: «جو بھى تم ميں سے چاهے كه وه آگے بڑھے يا پيچھے ره جائے۔»

        اب كاميابى كا دار و مدار هر كسى كى همت اور كوشش هے۔ جس كى همت جوان هو وه سب سے آگے بڑھ كر صديقيت كا مقام اور «السابقون الاولون» كا درجه حاصل كرلے۔ جو كوئى دوسروں كا انتظار كركے ذرا دير سے چلنے ميں عافيت سمجھے وه واتبعوهم بإحسان والوں كى فهرست ميں اپنا نام لكھوالے اور جس كسى كى همت اور قسمت ساتھ نه دے وه خود كو مستقل طور پر محروم كرلے۔

UP
X
<>