April 25, 2024

قرآن کریم > الـمّـدّثّـر >sorah 74 ayat 7

وَلِرَبِّكَ فَاصْبِرْ

اور اپنے پروردگار کی خاطر صبر سے کام لو

آيت 7: وَلِرَبِّكَ فَاصْبِرْ: «اور اپنے رب كے ليے صبر كرو۔»

        يه اس آيت كا وه ترجمه هے جو عام طور پر كيا جاتا هے۔ ليكن ميں قبل ازيں متعدد بار يه وضاحت كرچكا هوں كه صبر كے ساتھ جب «ل» آتا هے تو اس كے معنى ميں انتظار كا مفهوم آجاتا هے۔ چناں چه اس آيت كا دوسرا مفهوم يه بھى هے كه آپ صلى الله عليه وسلم اپنے رب كے حكم كا انتظار كيجيے اور جو بھى حكم آئے اس پر عمل كيجيے۔ سورت كا پهلا حصه ان ابتدائى سات آيات پر مشتمل هے اور اس حصے ميں حضور صلى الله عليه وسلم سے خطاب تھا۔ اب اگلى آيت سے اس سورت كے دوسرے حصے كا آغاز هوتا هے۔ يه حصه تين مختصر آيات پر مشتمل هے اور ان آيات ميں قيامت كا نقشه دكھايا گيا هے۔

UP
X
<>