April 26, 2024

قرآن کریم > الـقـيامـة >sorah 75 ayat 18

فَإِذَا قَرَأْنَاهُ فَاتَّبِعْ قُرْآنَهُ

پھر جب ہم اسے (جبرئیل کے واسطے سے) پڑھ رہے ہوں تو تم اس کے پڑھنے کی پیروی کرو

آيت 18: فَإِذَا قَرَأْنَاهُ فَاتَّبِعْ قُرْآنَهُ: «پھر جب هم اسے پڑھواديں تو آپ اس كى قراءت كى پيروى كيجيے۔»

        اس ميں ترتيب مصحف كى طرف اشاره هے، يعنى وه ترتيب جس كے مطابق قرآن مجيد كتابى صورت ميں مرتب كيا گيا هے۔ ظاهر هے قرآن مجيد كے نزول كى ترتيب اور تھى اور مصحف كى ترتيب اور هے۔ ليكن اس حوالے سے يه اهم نكته مد نظر رهنا چاهيے كه ترتيب مصحف بھى توقيفى هے، يعنى الله تعالى كے حكم سے هى طے هوئى هے، اور يه كه هر وحى ميں الله كى طرف سے واضح كيا جاتا تھا كه پهلے سے نازل شده قرآن كے اندر ان كى جگه كون سى هوگى۔

UP
X
<>