April 19, 2024

قرآن کریم > الـقـيامـة >sorah 75 ayat 38

ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوَّى

پھر وہ ایک لوتھڑا بنا، پھر اﷲ نے اُسے بنایا، اور اُسے ٹھیک ٹھاک کیا

آيت 38: ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً: «پھر وه ايك علقه بنا»

        يعنى پانى كى ايك بوند نے جونك جيسى شكل اختيار كرلى جو رحم مادر كى ديوار كے ساتھ چمٹى رهى۔

        فَخَلَقَ فَسَوَّى: «پھر الله نے اس كو بنايا اور اس كے اعضاء درست كيے۔»

        الله تعالى نے علقه كو گوشت كے لوتھڑے (مضغه) ميں تبديل كيا اور پھر اس كا جسم بنايا، جس ميں آنكھيں، ناك، كان اور اپنى اپنى جگه پر دوسرے تمام اعضاء بناديے۔ اور يه سب كچھ هوتا رها: (فِىْ ظُلُمَاتٍ ثَلَاثٍ) (الزمر 6) شكم مادر كے تين پردوں كے اندر۔

UP
X
<>