March 29, 2024

قرآن کریم > الإنسان >sorah 76 ayat 12

وَجَزَاهُمْ بِمَا صَبَرُوا جَنَّةً وَحَرِيرًا

اور اُنہوں نے جو صبر سے کام لیا تھا، اُس کے بدلے میں اُنہیں جنت اور ریشمی لباس عطا فرمائے گا

آيت 12: وَجَزَاهُم بِمَا صَبَرُوا جَنَّةً وَحَرِيرًا: «اور بدلے ميں دے گا انهيں ان كے صبر كے سبب جنت اور ريشم كا لباس»۔

        دنيا ميں وه لوگ مشكل سے مشكل حالات ميں بھى الله تعالى كے احكام كى بجا آورى ميں لگے رهے۔ انهوں نے فاقوں سے رهنا گوارا كرليا ليكن حرام كى طرف آنكھ اٹھا كر بھى نه ديكھا۔ حتى كه الله تعالى كى رضا كے ليے انهوں نے اپنى جانيں تك قربان كرديں۔ ان كے اس صبر كے بدلے ميں الله تعالى انهيں رهنے كے ليے جنت اور پهننے كے ليے ريشم كى پوشاكيں عطا كرے گا۔

UP
X
<>