April 24, 2024

قرآن کریم > الإنسان >sorah 76 ayat 26

وَمِنَ اللَّيْلِ فَاسْجُدْ لَهُ وَسَبِّحْهُ لَيْلًا طَوِيلًا

اور کچھ رات کو بھی اُس کے آگے سجدے کیا کرو، اور رات کے لمبے وقت میں اُس کی تسبیح کرو

آيت 26: وَمِنَ اللَّيْلِ فَاسْجُدْ لَهُ وَسَبِّحْهُ لَيْلاً طَوِيلاً: «اور رات كے ايك حصے ميں اس كے ليے سجده كيا كيجيے، اور رات كے بڑے حصے ميں اس كى تسبيح كيا كيجيے»۔

        يه اسى حكم كا تسلسل هے جو سورة المزمل كى ابتدائى آيات ميں ديا گيا تھا۔ يعنى آپ صلى الله عليه وسلم رات كا بيشتر حصه الله كے حضور كھڑے هوكر قرآن پڑھنے، اس كے حضور سر بسجود رهنے اور اس كى تسبيح كرنے ميں صرف كيا كريں۔ اس وقت تك چوں كه ابھى نماز پنج گانه كا حكم نهيں آيا تھا، اس ليے سارا زور رات كى عبادت پر تھا۔ بعد ميں جب نماز پنج گانه كى فرضيت كا حكم آگيا تو اس «قيام الليل» كو مختصر كركے تهجد ميں تبديل كرديا گيا۔ وه بھى سب كے ليے نهيں صرف حضور صلى الله عليه وسلم كے ليے: (وَمِنَ اللَّيْلِ فَتَهَجَّدْ بِهِ نَافِلَةً لَّكَ) (بنى اسرائيل: 79) نافلة كے لفظى معنى اضافى اور زائد كے هيں۔ يعنى حضور صلى الله عليه وسلم كے ليے نماز تهجد باقى فرض نمازوں كے علاوه اضافى فرض كے درجے ميں تھى، جب كه امت كے ليے اس كى حيثيت نفل كى هے۔

UP
X
<>