April 25, 2024

قرآن کریم > الإنسان >sorah 76 ayat 28

نَحْنُ خَلَقْنَاهُمْ وَشَدَدْنَا أَسْرَهُمْ وَإِذَا شِئْنَا بَدَّلْنَا أَمْثَالَهُمْ تَبْدِيلًا

ہم نے ہی انہیں پیدا کیا ہے، اور اُن کے جوڑ بند مضبوط کئے ہیں ۔ اور ہم جب چاہیں ان کے بدلے ان جیسے دوسرے پیدا کردیں

آيت 28: نَحْنُ خَلَقْنَاهُمْ وَشَدَدْنَا أَسْرَهُمْ وَإِذَا شِئْنَا بَدَّلْنَا أَمْثَالَهُمْ تَبْدِيلاً: «هم نے هى ان كو تخليق فرمايا هے اور ان كے جوڑ بند مضبوط كيے هيں، اور هم جب چاهيں گے ان جيسے بدل كر اور لے آئيں گے»۔

        عام طور پر اس آيت كا مفهوم يه كيا جاتا هے كه الله تعالى جب چاهے ايك قوم كو ختم كركے اس كى جگه كسى دوسرى قوم كو لے آئے۔ ليكن اس سے پهلے چوں كه انسانى تخليق اور انسانى جسم كے جوڑ بند درست كرنے كا ذكر هوا هے اس ليے ميرے نزديك اس جملے كا درست مفهوم يه هے كه آخرت ميں هم ان لوگوں كو ان كے دنيوى زندگانى والے جسموں جيسے اور جسم عطا كرديں گے۔ واضح رهے كه يه مضمون قبل ازيں سوره بنى اسرائيل: 99، سورة الواقعة: 61 اور سوره يس: 81 ميں بھى آچكا هے۔ 

UP
X
<>