April 25, 2024

قرآن کریم > الإنسان >sorah 76 ayat 31

يُدْخِلُ مَنْ يَشَاءُ فِي رَحْمَتِهِ وَالظَّالِمِينَ أَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا أَلِيمًا

وہ جس کو چاہتا ہے، اپنی رحمت میں داخل کرلیتا ہے، اور یہ جو ظالم لوگ ہیں ، ان کیلئے اُس نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے

آيت 31: يُدْخِلُ مَن يَشَاء فِي رَحْمَتِهِ: «وه داخل كرے گا اپنى رحمت ميں جس كو چاهے گا»۔

        ظاهر هے دنيا و آخرت كا كوئى كام بھى الله تعالى كى مشيت كے بغير نهيں هوسكتا۔ هم الله كے حكم اور اذن كے بغير كچھ بھى نهيں كرسكتے۔ اگر كوئى شخص ايك كام كرنے پر بظاهر قادر بھى هو تو وه اس كام كا اس وقت تك انجام نهيں دے سكتا جب تك اس كى مشيت كے ساتھ الله كى مشيت بھى شامل نه هو۔ اهل سنت كا عقيده هے كه جس طرح هم خود الله كى مخلوق هيں اسى طرح همارے تمام اعمال بھى الله كى مخلوق هيں۔ سورة الصافات ميں الله تعالى كا فرمان هے: (وَاللَّهُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ) كه الله نے تمهيں بھى پيدا كيا هے اور تمهارے اعمال كو بھى۔ اس مفهوم ميں هر انسان اپنى نيت اور اپنے ارادے كى بناء پر «كاسب اعمال» هے، جب كه «خالق اعمال» الله تعالى هے۔ چناں چه الله تعالى جسے چاهے گا ايسے اعمال كى توفيق دے گا جن كى  بناء پر وه اس كى رحمت كا مستحق ٹھهرے گا۔

        اس جملے كا ايك ترجمه يه بھى هوسكتا هے كه وه داخل كرے گا اپنى رحمت ميں اسے جو چاهے گا۔ يعنى وه صرف اسى شخص كو اپنى رحمت كے سائے ميں جگه دے گا جو اس كى رحمت كا مستحق بننے كے ليے كوشاں هوگا۔ جيسا كه سوره بنى اسرائيل ميں فرمايا گيا هے: (وَمَنْ أَرَادَ الآخِرَةَ وَسَعَى لَهَا سَعْيَهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَأُولَئِكَ كَانَ سَعْيُهُم مَّشْكُورًا) يعنى جس شخص نے آخرت كو اپنا اصل مقصود بناليا اور اس كے ليے اس نے مقدور بھر محنت بھى كى اور وه مؤمن بھى هو تو اس كى محنت اور كوشش الله تعالى كے هاں مقبول ومشكور هوگى۔

وَالظَّالِمِينَ أَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا أَلِيمًا: «اور رهے ظالم، تو ان كے ليے اس نے بهت دردناك عذاب تيار كر ركھا هے»۔

اللَّهُمَّ أَعِذْنَا مِنْ ذَلِكَ! اَللَّهُمَّ أَجِرْنَا مِنْ ذَلِكَ!

UP
X
<>