April 20, 2024

قرآن کریم > الإنسان >sorah 76 ayat 8

وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَى حُبِّهِ مِسْكِينًا وَيَتِيمًا وَأَسِيرًا

اور وہ اﷲ کی محبت کی خاطر مسکینوں ، یتیموں اور قیدیوں کو کھانا کھلاتے ہیں

آيت 8: وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَى حُبِّهِ مِسْكِينًا وَيَتِيمًا وَأَسِيرًا: «اور وه كھانا كھلاتے هيں الله كى محبت ميں مسكين كو، يتيم كو اور قيدى كو»۔

        عَلَى حُبِّهِ كا دوسرا مفهوم يه بھى هے كه وه مال كى محبت كے على الرغم (باوجود) كھانا كھلاتے هيں۔ يعنى ايك مفهوم تو يه هے كه وه لوگ الله كى محبت ميں بھوكوں كو كھانا كھلاتے هيں اور دوسرا يه كه اگرچه ان كے دلوں ميں بھى مال سے محبت كا جذبه هے اور ان كا جى بھى چاهتا هے كه وه اپنے مال كو سنبھال سنبھال كر ركھيں، ليكن اپنے ان جذبات كے باوجود وه محض الله كى رضا كے ليے مستحقين كو كھانا كھلانے ميں اپنا مال خرچ كرتے رهتے هيں۔ هم پڑھ چكے هيں كه حُبِ مال كا علاج هى انفاق فى سبيل الله هے اور الله كى راه ميں خرچ كرنے والوں كو قرآن مجيد ميں جگه جگه بشارتيں دى گئى هيں۔ ملاحظه هو سورة الحديد كى يه آيت: (إِنَّ الْمُصَّدِّقِينَ وَالْمُصَّدِّقَاتِ وَأَقْرَضُوا اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا يُضَاعَفُ لَهُمْ وَلَهُمْ أَجْرٌ كَرِيمٌ)

«يقيناً صدقه دينے والے مرد اور صدقه دينے والى عورتيں اور جو الله كو قرض حسنه ديں ان كو كئى گنا بڑھا كر ديا جائے گا اور ان كے ليے بڑا باعزت اجر هوگا۔»

UP
X
<>