قرآن کریم > الـنبإ
•
عَمَّ يَتَسَاءَلُونَ
یہ (کافر) لوگ کس چیز کے بارے میں سوالات کررہے ہیں؟
عَنِ النَّبَإِ الْعَظِيمِ
اُس زبردست واقعے کے بارے میں
الَّذِي هُمْ فِيهِ مُخْتَلِفُونَ
جس میں خود ان کی باتیں مختلف ہیں؟
كَلَّا سَيَعْلَمُونَ
خبردار ! انہیں بہت جلد پتہ لگ جائے گا
ثُمَّ كَلَّا سَيَعْلَمُونَ
دوبارہ خبردار ! انہیں بہت جلد پتہ لگ جائے گا
أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ مِهَادًا
کیا ہم نے زمین کو ایک بچھونا نہیں بنایا؟
وَالْجِبَالَ أَوْتَادًا
اور پہاڑوں کو (زمین میں گڑی ہوئی) میخیں؟
وَخَلَقْنَاكُمْ أَزْوَاجًا
اور تمہیں (مرد و عورت کے) جوڑوں کی شکل میں ہم نے پیدا کیا
وَجَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًا
اور تمہاری نیند کو تھکن دور کرنے کا ذریعہ ہم نے بنایا
وَجَعَلْنَا اللَّيْلَ لِبَاسًا
اور رات کو پردے کا سبب ہم نے بنایا