April 25, 2024

قرآن کریم > الـنازعات >sorah 79 ayat 26

إِنَّ فِي ذَلِكَ لَعِبْرَةً لِمَنْ يَخْشَى

حقیقت یہ ہے کہ اس واقعے میں اُس شخص کیلئے بڑی عبرت ہے جو اﷲ کا خوف دل میں رکھتا ہو

آيت 26: إِنَّ فِي ذَلِكَ لَعِبْرَةً لِمَنْ يَخْشَى: «يقيناً اس ميں عبرت هے اس كے ليے جو ڈرتا هے۔»

        اشتقاقى اعتبار سے لفظ «عبرت» كا تعلق «عبور» سے هے، اور عبور كے معنى هيں دريا وغيره كے ايك كنارے سے دوسرے كنارے تك جانا۔ اس حوالے سے لفظ عبرت كے معنى ايك چيز كو ديكھ كر اس سے ملتى جلتى كسى دوسرى چيز كى حقيقت كو سمجھنے اور اس خاص معاملے ميں سبق حاصل كرنے كے هيں۔

        اب اگلى آيات ميں بعث بعد الموت كے حوالے سے مشركين كے طنزيه تبصروں كا تفصيلى جواب ديا جارها هے:

UP
X
<>