April 24, 2024

قرآن کریم > الـنازعات >sorah 79 ayat 39

فَإِنَّ الْجَحِيمَ هِيَ الْمَأْوَى

تو دوزخ ہی اُس کا ٹھکانا ہوگی

آيت 39: فَإِنَّ الْجَحِيمَ هِيَ الْمَأْوَى: «تو يقيناً اس كا ٹھكانه اب جهنم هى هے۔»

        ايك بنده مؤمن كو چاهيے كه يه تين آيات هميشه كے ليے اپنى گره ميں باندھ لے اور اپنى عملى زندگى ميں ان كے مفهوم اور پيغام كو اپنے دل و دماغ ميں هر وقت مستحضر ركھے۔ طغى كے معنى هيں كسى كا اپنى حدود سے تجاوز كرنا۔ اسى معنى ميں همارے هاں طغيانى كا لفظ معروف هے اور اسى مفهوم ميں اس ماده سے لفظ «طاغوت» مشتق هے۔

        چناں چه ان آيات كے پيغام كا خلاصه يه هے كه انسان كو بنيادى طور پر الله نے اپنى بندگى كے ليے پيدا كيا هے: (وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ) (الذاريات) يعنى جنوں اور انسانوں كو الله  تعالى نے پيدا هى اس ليے كيا هے كه وه اس كے بندے بن كر رهيں۔ اب جب كوئى انسان بندگى كى حدود سے آگے بڑھ كر الله تعالى كے مقابلے ميں اپنے قانون، اپنے اختيار اور اپنى مرضى كى بات كرے گا تو وه بندے كے بجائے طاغوت بن جائے گا۔ چناں چه جو بنده بندگى كى حدود سے تجاوز كركے طاغوت بن گيا اور پھر اس نے اپنى سوچ، اپنى مرضى، اپنى منصوبه بندى اور اپنے فيصلوں ميں آخرت كے مقابلے ميں دنيا كو ترجيح دينے كى روش اپنالى تو آخرت ميں اس كے ليے جهنم كے علاوه اور كچھ نهيں هوگا۔

UP
X
<>