May 3, 2024

قرآن کریم > التكوير >sorah 81 ayat 11

وَإِذَا السَّمَاءُ كُشِطَتْ

اور جب آسمان کا چھلکا اُتار دیا جائے گا

آيت 11: وَإِذَا السَّمَاء كُشِطَتْ: «اور جب آسمان كى كھال اتار لى جائے گى۔»

        يعنى آسمان پر سے پرده اٹھاديا جائے گا اور اس كے وه سب رموز اور مناظر جو انسانوں كى نظروں سے پوشيده تھے ان پر ظاهر هوجائيں گے۔ اس سے يه مفهوم بھى نكلتا هے كه اسمان اس دن كھال اترے هوئے كسى جانور كے جسم كى طرح سرخ نظر آئے گا، جيسا كه سورة الرحمن كى اس آيت ميں بھى بتايا گيا هے: (فَإِذَا انشَقَّتِ السَّمَاء فَكَانَتْ وَرْدَةً كَالدِّهَانِ) «پھر جب آسمان پھٹ جائے گا اور هوجائے گا گلابى، تيل كى تلچھٹ جيسا۔»

UP
X
<>