April 26, 2024

قرآن کریم > التكوير >sorah 81 ayat 4

وَإِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ

اور جب دس مہینے کی گابھن اُونٹنیوں کو بھی بیکار چھوڑ دیا جائے گا

آيت 4: وَإِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ: «اور جب گابھن اونٹنياں چھٹى پھريں گى۔»

        العشار سے دس مهينوں كے حمل والى اونٹنياں مراد هيں، يعنى ايسى اونٹنياں جن كے وضع حمل كا وقت بهت قريب هو۔ عربوں كے هاں ايسى اونٹنى بهت قيمتى سمجھى جاتى تھى اور اس لحاظ سے وه لوگ اس كى خصوصى حفاظت اور خدمت كرتے تھے۔ آيت ميں اس حوالے سے قيامت كى هول ناك كيفيت كى تصوير دكھائى گئى هے كه جب قيامت برپا هوگى تو بهت قيمتى اونٹنياں بھى لا وارث هوجائيں گى، انهيں كوئى سنبھالنے والا نهيں هوگا۔ ظاهر هے اس وقت جب كه عورتوں كو اپنے حمل كى كوئى فكر نهيں هوگى تو اونٹنيوں كى كسے هوش هوگى۔

UP
X
<>