April 18, 2024

قرآن کریم > المطـفـفين >sorah 83 ayat 1

وَيْلٌ لِلْمُطَفِّفِينَ

بڑی خرابی ہے ناپ تول میں کمی کرنے والوں کی

آيت 1: وَيْلٌ لِلْمُطَفِّفِينَ: «هلاكت هے كمى كرنے والوں كے ليے۔»

        ويل كے معنى تباهى، بربادى اور هلاكت كے بھى هيں۔ اور يه جهنم كى ايك وادى كا نام بھى هے۔ طفّ، لغوى اعتبار سے حقير سى چيز كو كها جاتا هے۔ اسى معنى ميں يه لفظ كم تولنے يا كم ماپنے كے مفهوم ميں بھى استعمال هوتا هے۔ مطفف وه هے جو حق دار كو اس كا پورا حق نهيں ديتا بلكه اس ميں كمى كرديتا هے۔ ظاهر هے جو شخص ماپ تول ميں كمى كرتا هے وه اپنے اس عمل كے ذريعے متعلقه چيز كى بهت تھوڑى مقدار هى ناحق بچا پاتا هے۔ اس كے باوجود اسے يه احساس نهيں هوتا كه وه اتنى حقير سى چيز كے ليے اپنا ايمان فروخت كررها هے۔ بهر حال اس آيت ميں كم تولنے يا كم ماپنے والوں كو آخرت ميں بربادى اور جهنم كى نويد سنائى گئى هے۔

UP
X
<>