April 25, 2024

قرآن کریم > الانشقاق >sorah 84 ayat 10

وَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ وَرَاءَ ظَهْرِهِ

لیکن وہ شخص جس کو اُس کا اعمال نامہ اُس کی پشت کے پیچھے سے دیا جائے گا

آيت 10: وَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ وَرَاء ظَهْرِهِ: «اور جس كو ديا جائے گا اس كا اعمال نامه اس كى پيٹھ كے پيچھے سے۔»

        قرآن كريم كى اكثر آيات ميں ايسے لوگوں كو بائيں هاتھ ميں اعمال نامے ديے جانے كا ذكر هے۔ اس سياق وسباق ميں يهاں وَرَاء ظَهْرِهِ كے الفاظ سے يوں لگتا هے كه فرشته ايك مجرم شخص كو جب اس كا اعمال نامه پكڑانے لگے گا تو وه اس سے بچنے كے ليے اپنا باياں هاتھ اپنى كمر كے پيچھے چھپا لے گا۔ چناں چه اسى حالت ميں اعمال نامه پيچھے سے اس كے بائيں هاتھ ميں تھماديا جائے گا۔

UP
X
<>