April 26, 2024

قرآن کریم > الانشقاق >sorah 84 ayat 2

وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ

اور وہ اپنے پروردگار کا حکم سن کر مان لے گا، اور اُس پر لازم ہے کہ یہی کرے

آيت 2: وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ: «اور اپنے رب كے حكم كى تعميل كرے گا اور اسے يهى زيب ديتا هے۔»

اَذِنَتْ لِرَبِّهَا كا لفظى ترجمه يوں هوگا كه وه اپنے رب كے حكم پر كان لگائے هوئے هے اور جو بات كان لگا كر سنى جائے اس كے مطابق عمل بھى كيا جاتا هے۔ اَذِنَتْ كا معنى اِسْتَمَعَتْ وَانْقَادَتْ كيا گيا هے۔ يعنى اس نے غور سے سنا اور تعميل كى۔ حُقَّتْ يهاں مجهول هے حَقَّ يَحِقُّ سے۔ يعنى وه اسى لائق هے اور اس كا فرض هے كه وه بے چون و چرا اپنے خالق كے حكم پر سر تسليم خم كرے۔

UP
X
<>