April 27, 2024

قرآن کریم > الأعـلى >sorah 87 ayat 1

سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى

اپنے پروردگار کی تسبیح کرو جس کی شان سب سے اُونچی ہے

آيت 1: سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى: «پاكى بيان كرو اپنے رب كے نام كى جو بهت بلند و بالا هے۔»

        يه حكم يوں بھى هوسكتا تھا كه «اپنے رب كى پاكى بيان كرو» ليكن يهاں خصوصى اسم (نام) كا لفظ اس ليے آيا هے كه الله تعالى كى ذات همارے تصور سے وراء الوراء، ثم وراء الوراء هے۔ اس كى ذات كے ساتھ همارا ذهنى و قلبى تعلق صرف اور صرف اس كے ناموں كے حوالے سے هے۔ اسى ليے هميں حكم ديا گيا هے: (وَلِلَّهِ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى فَادْعُوهُ بِهَا) (الأعراف: 180) «اور تمام اچھے نام الله هى كے هيں، تو پكارو اسے ان (اچھے ناموں) سے»۔ چناں چه هم انسان اگر الله كا ذكر كرنا چاهيں يا اس كى تسبيح و تحميد كرنا چاهيں تو ظاهر هے اس كے اسماء كے حوالے سے هى كرسكتے هيں۔

UP
X
<>