April 25, 2024

قرآن کریم > الأعـلى >sorah 87 ayat 7

إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهُ إِنَّهُ يَعْلَمُ الْجَهْرَ وَمَا يَخْفَى

سوائے اُس کے جسے اﷲ چاہے۔ یقین رکھو وہ کھلی ہوئی چیزوں کو بھی جانتا ہے، اور اُن چیزوں کو بھی جو چھپی ہوئی ہیں

آيت 7: إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهُ: «سوائے اس كے كه جو الله چاهے۔»

        يهاں يه كلمه استثناء صرف الله تعالى كى قدرت كے اظهار كے ليے آيا هے كه الله تعالى هر چيز پر قادر هے، اس كے حكم اور اذن كے بغير كوئى كچھ بھى نهيں كرسكتا۔ اگر الله تعالى كسى كے حافظه سے كوئى چيز محو كرنا چاهے تو وه لاكھ اسے ياد كرتا رهے ياد نهيں ركھ سكے گا۔ اس كا يه مطلب هرگز نهيں كه قرآن مجيد كى كوئى آيت حضور صلى الله عليه وسلم بھول بھى گئے تھے۔ اس لحاظ سے اس جملے كى مثال سورة الزخرف كى اس آيت جيسى هے: (قُلْ إِنْ كَانَ لِلرَّحْمَنِ وَلَدٌ فَأَنَا أَوَّلُ الْعَابِدِينَ) «(اے نبى صلى الله عليه وسلم!) آپ ان سے كهيے كه اگر رحمن كا كوئى بيٹا هوتا تو سب سے پهلا اس كى عبادت كرنے والا ميں هوتا»۔ ظاهر هے يه كلام پر زور دينے كا ايك انداز هے اور اس كا مقصد انتهائى پرزور انداز ميں يه ثابت كرنا هے كه الله تعالى نے هرگز هرگز كسى كو اپنا بيٹا نهيں بنايا۔

إِنَّهُ يَعْلَمُ الْجَهْرَ وَمَا يَخْفَى: «يقيناً وه جانتا هے اونچى آواز ميں كهى گئى بات كو بھى اور جو مخفى ركھى جائے اسے بھى۔»

UP
X
<>