April 25, 2024

قرآن کریم > الأعـلى >sorah 87 ayat 8

وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَى

اور ہم تمہیں آسان شریعت (پر چلنے کیلئے) سہولت دیں گے

آيت 8: وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَى: «اور هم رفته رفته پهنچائيں گے آپ كو آسانى تك۔»

        تيسير يسر سے باب تفعيل هے۔ اس باب ميں تدريج كے معنى پائے جاتے هيں۔ چناں چه آيت كا مفهوم يه هے كه اے نبى صلى الله عليه وسلم! هم مشكلات ميں سے رفته رفته آپ كے ليے راسته بناتے چلے جائيں گے اور اس آسان راستے پر آپ كو تدريجاً ايك بڑى كاميابى كى طرف لے جائيں گے۔ اس سے مراد اس دنيا ميں غلبه دين كى جدوجهد كى كاميابى اورآخرت ميں جنت اور اس كى آسائشيں هيں۔ هم چاهيں تو آنِ واحد ميں آپ صلى الله عليه وسلم كے تمام دشمنوں كو آپ كے سامنے سرنگوں كرديں اور تمام جن و انس كو ايمان كى توفيق بخش ديں، ليكن همارى حكمت اور مشيت ميں اس معاملے كى ايك تدريج هے۔ چناں چه هم آپ كى جدو جهد كو مرحله وار اور رفته رفته كاميابى سے هم كنار كريں گے۔ اس فلسفے كى مزيد وضاحت آگے چل كر سورة الشمس ميں آئے گى۔

UP
X
<>