April 24, 2024

قرآن کریم > الغاشـيـة >sorah 88 ayat 9

لِسَعْيِهَا رَاضِيَةٌ

(دُنیا میں ) اپنی کی ہوئی محنت کی وجہ سے پوری طرح مطمئن

يت 9: لِسَعْيِهَا رَاضِيَةٌ: «وه اپنى كوشش (كے نتائج) پر راضى هوں گے۔»

        وه لوگ اپنى دنيوى زندگيوں ميں آخرت كو دنيا پر ترجيح ديتے رهے تھے اور آخرت كى كاميابى كے ليے مسلسل كوشاں بھى تھے۔ چناں چه قيامت كے دن الله تعالى ايسے لوگوں كى كوششيں اور محنتيں قبول فرمائے گا۔ جيسا كه سوره بنى اسرائيل كى اس آيت ميں فرمايا گيا هے: (وَمَنْ أَرَادَ الْآخِرَةَ وَسَعَى لَهَا سَعْيَهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَأُولَئِكَ كَانَ سَعْيُهُمْ مَشْكُورًا) «اور جو كوئى آخرت كا طلب گار هو، اور اس كے ليے اس كے شايان شان كوشش كرے اور وه مؤمن بھى هو تو يهى لوگ هوں گے جن كى كوشش كى قدر افزائى كى جائے گى۔»

UP
X
<>