April 25, 2024

قرآن کریم > الفجر >sorah 89 ayat 10

وَفِرْعَوْنَ ذِي الْأَوْتَادِ

اور میخوں والے فرعون کے ساتھ کیا کیا؟

آيت 10: وَفِرْعَوْنَ ذِي الْأَوْتَادِ: «اور فرعون كے ساتھ (كيا كيا) جو ميخوں والا تھا۔»

        اوتاد (وتد كى جمع) لوهے كى ميخوں كو بھى كهتے هيں اور لكڑى كے كھونٹوں كو بھى جن كے ساتھ خيموں كى رسياں باندھى جاتى هيں۔ چنانچه ايك رائے تو يه هے كه يه اس كے لشكروں كے خيموں كے كھونٹوں كا ذكر هے۔ اس ليے كه اس كے لشكر بهت بڑے تھے اور وه بڑى شان و شوكت كا مالك تھا۔ جب وه چڑھائى كرتا تو لشكروں كے خيمے نصب كرنے كے ليے كھونٹوں كا ايك بڑا ذخيره ان كے ساتھ هوتا۔ ايك دوسرى رائے يه بھى هے كه وه جس سے ناراض هوتا اسے صليب پر چڑھا كر اس كے جسم ميں ميخيں لگواديتا تھا۔ (والله أعلم!)

UP
X
<>