April 26, 2024

قرآن کریم > الفجر >sorah 89 ayat 7

إِرَمَ ذَاتِ الْعِمَادِ

اُس اُونچے ستونوں والی قوم اِرم کے ساتھ

آيت 7: إِرَمَ ذَاتِ الْعِمَادِ: «وه ارم جو ستونوں والے تھے۔»

        ارم كے بارے ميں عام مؤرخين كا خيال هے كه يه قوم عاد كے شاهى خاندان كا لقب تھا۔ يعنى جس طرح مصر ميں فراعنه، عراق ميں نمارده اور يمن ميں تبايعه خاندانوں كى حكومتيں تھيں، اسى طرح قوم عاد كے علاقے مين ارم خاندان برسر اقتدار تھا۔ يهاں ان كے حوالے سے ستونوں كا ذكر اس ليے كيا گيا كه وه لوگ اپنى تعميرات ميں ستونوں كو خصوصى اهميت ديتے تھے اور دنيا ميں ستونوں پر بڑى بڑى عمارتيں كھڑى كرنے كا طريقه سب سے پهلے انهى نے شروع كيا تھا۔ جيسے اس قوم كے ايك شهر كے جو زير زمين آثار دريافت هوئے هيں ان سے پتا چلتا هے كه اس شهر كى فصيل پر تيس ستون يا مينار بنائے گئے تھے۔ كها جاتا هے كه يه شهر شداد نے خصوصى اهتمام كے ساتھ بسايا تھا جو اس قوم كا بهت بڑا بادشاه تھا۔

UP
X
<>