April 20, 2024

قرآن کریم > التوبة >surah 9 ayat 126

أَوَلاَ يَرَوْنَ أَنَّهُمْ يُفْتَنُونَ فِي كُلِّ عَامٍ مَّرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ ثُمَّ لاَ يَتُوبُونَ وَلاَ هُمْ يَذَّكَّرُونَ 

کیا یہ لوگ دیکھتے نہیں کہ وہ ہر سال ایک در مرتبہ کسی آزمائش میں مبتلا ہوتے ہیں ، پھر بھی نہ وہ توبہ کرتے ہیں ، اور نہ کوئی سبق حاصل کرتے ہیں ؟

 آیت 126: اَوَلاَ یَرَوْنَ اَنَّہُمْ یُفْتَنُوْنَ فِیْ کُلِّ عَامٍ مَّرَّۃً اَوْ مَرَّتَیْنِ: ‘‘کیا یہ (منافقین) دیکھتے نہیں ہیں کہ ہر سال انہیں آزمایا جا تا ہے ایک بار یا دو بار‘‘

            قتال کا مرحلہ ہو یا کسی اور آزمائش کا موقع‘ وقفے وقفے سے سال میں ایک یا دو مرتبہ منافقین کے امتحان کا سامان ہو ہی جاتاہے‘ جس سے ان کی منافقت کا پردہ چاک ہو تا رہتا ہے۔

            ثُمَّ لاَ یَتُوْبُوْنَ وَلاَ ہُمْ یَذَّکَّرُوْنَ: ‘‘پھر بھی نہ تو یہ لوگ توبہ کرتے ہیں اور نہ ہی نصیحت اخذ کرتے ہیں۔‘‘

UP
X
<>