April 19, 2024

قرآن کریم > التوبة >surah 9 ayat 39

إِلاَّ تَنفِرُواْ يُعَذِّبْكُمْ عَذَابًا أَلِيمًا وَيَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ وَلاَ تَضُرُّوهُ شَيْئًا وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ 

اگر تم کوچ نہیں کروگے تو اﷲ تمہیں دردناک سزا دے گا، اور تمہاری جگہ کوئی اور قوم لے آئے گا، اور تم اُسے کچھ بھی نقصان نہیں پہنچا سکو گے۔ اور اﷲ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے

 آیت 39:  اِلاَّ تَنْفِرُوْا یُعَذِّبْکُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا وَّیَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَیْرَکُمْ وَلاَ تَضُرُّوْہُ شَیْئًا: ‘‘اگر تم نہیں نکلو گے (اللہ کی راہ میں تو) وہ تمہیں عذاب دے گا دردناک عذاب اور تمہیں ہٹا کر کسی اور قوم کو لے آئے گا‘ اور تم اس کا کچھ بھی نقصان نہیں کر سکو گے۔‘‘

            اللہ کو تو اپنے دین کا جھنڈا اُٹھوانا ہے‘ اگر تم نہیں اٹھاؤ گے تو تمہیں ہٹا کر اس مقصد کے لیے کسی اور قوم کو آگے لے آئے گا۔

            وَاللّٰہُ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ: ‘‘اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘

UP
X
<>