April 23, 2024

قرآن کریم > التوبة >surah 9 ayat 59

وَلَوْ أَنَّهُمْ رَضُوْاْ مَا آتَاهُمُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ وَقَالُواْ حَسْبُنَا اللَّهُ سَيُؤْتِينَا اللَّهُ مِن فَضْلِهِ وَرَسُولُهُ إِنَّا إِلَى اللَّهِ رَاغِبُونَ 

جو کچھ بھی انہیں اﷲ اور اس کے رسول نے دے دیا تھا، کیا اچھا ہوتا کہ یہ اُس پر راضی رہتے، اور یہ کہتے کہ : ’’ اﷲ ہمارے لئے کافی ہے، آئندہ اﷲ اپنے فضل سے ہمیں نوازے گا، اور اُس کا رسول بھی ! ہم تو اﷲ ہی سے لو لگائے ہوئے ہیں ۔ ‘‘

 آیت ۵۹: وَلَوْ اَنَّہُمْ رَضُوْا مَآ اٰتٰہُمُ اللّٰہُ وَرَسُوْلُہ وَقَالُوْا حَسْبُنَا اللّٰہُ سَیُؤْتِیْنَا اللّٰہُ مِنْ فَضْلِہ وَرَسُوْلُہ اِنَّآ اِلَی اللّٰہِ رٰغِبُوْنَ: ‘‘اور اگر وہ راضی رہتے اس پر جو کچھ دیا انہیں اللہ نے اور اس کے رسول نے‘ اور وہ کہتے کہ اللہ ہمارے لیے کافی ہے‘ عنقریب اللہ اور اس کے رسول ہمیں (پھر بھی) اپنے فضل سے نوازتے رہیں گے‘ یقینا ہم اللہ کی طرف رغبت کرنے والے ہیں (تو ان کے حق میں بہتر ہوتا)۔‘‘

            اگر ان لوگوں کی سوچ مثبت ہوتی اور وہ اللہ اور اس کے رسول کے بارے میں اچھا گمان رکھتے تو ان کے لیے بہتر ہوتا۔ اب وہ مشہور آیت آ رہی ہے جس میں زکوٰۃ کے مصارف بیان ہوئے ہیں۔ 

UP
X
<>