May 2, 2024

قرآن کریم > الـشـمـس >sorah 91 ayat 14

فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا  فَدَمْدَمَ عَلَيْهِمْ رَبُّهُمْ بِذَنْبِهِمْ فَسَوَّاهَا

پھر بھی اُنہوں نے پیغمبر کو جھٹلایا، اور اُس اُونٹنی کو مار ڈالا۔ نتیجہ یہ کہ اُن کے پروردگار نے اُن کے گناہ کی وجہ سے اُن کی اِینٹ سے اِینٹ بجا کر سب کو برابر کر دیا

آيت 14: فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا: «تو انهوں نے اس كو جھٹلاديا اور اونٹنى كى كونچيں كاٹ ديں۔»

فَدَمْدَمَ عَلَيْهِمْ رَبُّهُمْ بِذَنْبِهِمْ فَسَوَّاهَا: «تو الٹ ديا ان پر عذاب ان كے رب نے ان كے گناه كى پاداش ميں اور سب كو برابر كرديا۔»

          ان كے جرم عظيم كى پاداش ميں الله تعالى نے ان پر عذاب استيصال نازل فرمايا اور پورى قوم كو ايك ساتھ پيوند خاك كرديا۔

UP
X
<>