April 19, 2024

قرآن کریم > الـشـمـس >sorah 91 ayat 15

وَلَا يَخَافُ عُقْبَاهَا

اور اﷲ کو اس کے کسی بُرے انجام کا کوئی خوف نہیں ہے

آيت 15: وَلَا يَخَافُ عُقْبَاهَا: «اور وه اس كے انجام سے نهيں ڈرتا۔»

          الله تعالى كو اپنے اس فعل كے كسى برے نتيجے كا كوئى خوف نهيں هے كه اس كے بعد كيا هوگا؟ وه پورى كائنات كا مالك هے اور خالق هے، وه جو چاهے كرے۔ اس نے پورى قوم كو ختم كرديا اور ان كى جگه دوسرى قوم كو لے آيا۔ اس سورت ميں پهلے انسانى نفس اور ضمير كے حوالے سے انسان كى انفرادى كاميابى اور ناكامى كا ذكر هوا اور پھر قوم ثمود كى مثال دے كر قوموں كى اجتماعى كاميابى اور ناكامى كے معيار كے بارے ميں بھى بتاديا گيا۔ اس سورت كے مضمون كا تسلسل اگلى سورت ميں بھى نظر آئے گا۔

UP
X
<>