April 20, 2024

قرآن کریم > اللـيـل >sorah 92 ayat 13

وَإِنَّ لَنَا لَلْآخِرَةَ وَالْأُولَى

اور یہ بھی سچ ہے کہ آخرت اور دُنیا دونوں ہمارے قبضے میں ہیں

آيت 13: وَإِنَّ لَنَا لَلْآخِرَةَ وَالْأُولَى: «اور همارے هى ليے هے اختيار آخرت كا بھى اور دنيا كا بھى۔»

          ظاهر هے آخرت ميں الله تعالى هى يه فيصله كرے گا كه كون انسان كامياب هوا هے اور كون ناكام رها هے۔ اور دنيا ميں بھى وهى فيصله كرتا هے كه كون سى قوم اب اس كى زمين پر بوجھ بننے جارهى هے اور اس طرح كے كس بوجھ سے كس وقت اس نے زمين كو آزاد كرنا هے۔ گزشته سورت (سورة الشمس) ميں قوم ثمود كے بارے ميں الله كے ايسے هى ايك فيصلے كا ذكر هم بايں الفاظ پڑھ آئے هيں: (فَدَمْدَمَ عَلَيْهِمْ رَبُّهُم بِذَنبِهِمْ فَسَوَّاهَا) «تو الٹ ديا ان پر عذاب ان كے رب نے ان كے گناه كے پاداش ميں اور سب كو برابر كرديا۔» يعنى جب اس قوم كے پاس الله تعالى كا رسول عليه السلام واضح نشانيوں كے ساتھ آگيا، پھر الله كے رسول عليه السلام نے الله كا پيغام پهنچا كر اور اپنے كردار و عمل كا نمونه پيش كركے اس قوم پر اتمام حجت كرديا۔ اس كے بعد بھى جب وه قوم كفر اور سركشى پر اڑى رهى تو انهيں ايسے مليا ميٹ كرديا گيا جيسے كسى باغ كى صفائى كے ليے اس كا سارا كوڑا كركٹ جمع كركے اسے آگ لگادى جاتى هے۔

UP
X
<>