April 19, 2024

قرآن کریم > اللـيـل >sorah 92 ayat 6

وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَى

اور سب سے اچھی بات کو دل سے مانا

آيت 6: وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَى: «اور اس نے تصديق كى اچھى بات كى۔»

          يه خير كے راستے كى تيسرى شرط يا اس كا تيسرا وصف هے۔ اس كا تقاضا يه هے كه جب بھلائى اورحق كى كوئى بات انسان كے سامنے آئے اور اس كا دل گواهى دے دے كه هاں يه بات حق هے تو وه بلا تردد اس كى تصديق كردے۔ يعنى وه بھلائى، سچائى اور حق كى تصديق كرنے كے ليے عواقب و نتائج كى پروا نه كرے۔ حق كو حق جان كر اس كى تصديق و توثيق كے ليے سود و زياں كا ترازو نصب كركے نه بيٹھ جائے اور نه هى اس حوالے سے اپنى انا كو آڑے آنے دے۔ جيسے كه همارى روز مره كى زندگى ميں اكثر هوتا هے كه دو آدميوں كى بحث كے دوران ايك آدمى پر واضح هوجاتا هے كه دوسرے كى بات درست هے مگر وه صرف اپنى انا كى وجه سے اس كے موقف كو ماننے كے ليے تيار نهيں هوتا۔

UP
X
<>