April 26, 2024

قرآن کریم > الـتين >sorah 95 ayat 4

لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ

کہ ہم نے انسان کو بہترین سانچے میں ڈھال کر پیدا کیا ہے

آيت 4: لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ: «هم نے انسان كو بهترين ساخت پر پيدا كيا۔»

          هم نے تو انسان كو اشرف المخلوقات كے اعلى مرتبے پر فائز كيا تھا: (وَلَقَدْ كَرَّمْنَا بَنِي آدَمَ وَحَمَلْنَاهُمْ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ وَرَزَقْنَاهُم مِّنَ الطَّيِّبَاتِ وَفَضَّلْنَاهُمْ عَلَى كَثِيرٍ مِّمَّنْ خَلَقْنَا تَفْضِيلاً) (بنى اسرائيل) «اور هم نے بڑى عزت بخشى هے اولاد آدم عليه السلام كو اور هم اٹھائے پھرتے هيں انهيں خشكى اور سمندر ميں اور هم نے انهيں پاكيزه چيزوں سے رزق عطا كيا اور انهيں فضيلت دى اپنى بهت سى مخلوق پر، بهت بڑى فضيلت۔» نسل انسانى كى عزت وتكريم كى انتها يه هے كه ان كے جد امجد كو هم نے اپنے دونوں هاتھوں سے تخليق كيا۔ (ص: 75) اور مسجود ملائك بنايا۔

اگر تمهيں يه دنيا ظالموں، بدكاروں اور گھٹيا انسانوں سے بھرى نظر آتى هے تو الله نے بھى تمهارے سامنے اپنے ايسے چار بندوں كى مثاليں پيش كردى هيں جو عظمت كے ان ميناروں كو ديكھ لينے كے بعد بھى انسانى عظمت كا قائل نه هو اور اس عظمت و اكرام كو پانے كے ليے اپنا رخ تبديل كرنے كى ضرورت محسوس نه كرے تو يقيناً اس كا شمار نسل انسانى كے ان افراد ميں هوگا جو شرف انسانيت سے نيچے گر كر حيوانوں سے بھى بدتر هوچكے هيں: (أُوْلَئِكَ كَالأَنْعَامِ بَلْ هُمْ أَضَلُّ) (الأعراف: 179)

UP
X
<>