April 26, 2024

قرآن کریم > الـتين >sorah 95 ayat 7

فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّينِ

پھر (اے انسان !) وہ کیا چیزہے جو تجھے جزا وسزا کو جھٹلانے پر آمادہ کر رہی ہے؟

آيت 7: فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّينِ: «تو اس كے بعد كيا چيز تجھے آماده كرتى هے جزا وسزا كے انكار پر؟»

          تو اے جزا وسزا كے منكر انسان جب تو خود ديكھ رها هے كه دنيا ميں تمام انسان ايك جيسے نهيں هيں، ان ميں كچھ بهت اعلى سيرت وكردار كے مالك هيں اور كچھ ايسے بھى هيں جو انسانيت كے ماتھے پر بدنما داغ كى حيثيت ركھتے هيں، تو اس صورت حال ميں كيا عقل اور انصاف كا تقاضا يه نهيں كه اچھوں كو ان كى اچھائى اور محنت كا پھل ملے اور بروں كو ان كى برائى اور نافرمانى كى سزا دى جائے؟ يه ايسى سيدھى سادى بات هے جو عام ذهنى سطح كا ايك انسان بھى سمجھ سكتا هے۔ تو يه سب كچھ ديكھنے سننے اور سمجھنے كے بعد بھى آخر وه كون سى منطق هے جس كے تحت تم جزاء و سزا كے انكار پر جمے هو؟

UP
X
<>