April 20, 2024

قرآن کریم > الـقدر >sorah 97 ayat 4

تَنَزَّلُ الْمَلائِكَةُ وَالرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِم مِّن كُلِّ أَمْرٍ 

اُس میں فرشتے اور رُوح اپنے پروردگار کی اجازت سے ہر کام کیلئے اُترتے ہیں

آيت 4: تَنَزَّلُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِمْ مِنْ كُلِّ أَمْرٍ: «(اس رات ميں) اترتے هيں فرشتے اور روح اپنے رب كے حكم سے هر كام كے ليے۔»

        روح سے مراد يهاں روح الامين يعنى حضرت جبرائيل عليه السلام هيں۔ حضرت جبرائيل عليه السلام فرشتوں كے سردار هيں اور الله تعالى كے هاں انهيں خصوصى مقام ومرتبه حاصل هے۔ جيسا كه سورة التكوير ميں فرمايا گيا: (ذِي قُوَّةٍ عِندَ ذِي الْعَرْشِ مَكِينٍ   مُطَاعٍ ثَمَّ أَمِينٍ) «وه (جبرائيل) بهت قوت والا هے، صاحب عرش كے قرب ميں اس كا ٹھكانه هے۔ اس كى اطاعت كى جاتى هے اور وهاں وه امانت دار بھى هے۔» يهى وجه هے كه قرآن مجيد ميں جهاں كهيں حضرت جبرائيل عليه السلام اور فرشتوں كا ذكر آتا هے تو ان (حضرت جبرائيل عليه السلام) كا ذكر عام طور پر عليحده كيا جاتا هے۔

        ليلة القدر ميں حضرت جبرائيل عليه السلام اور فرشتوں كا خصوصى نزول دراصل الله تعالى كے احكام كى تعميل و تنفيذ كے حوالے سے هوتا هے۔ سورة الدخان ميں ليلة القدر يا ليلة مباركة كے بارے ميں ايك خصوصى بات يه بتائى گئى هے: (فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ أَمْرٍ حَكِيمٍ) كه اس رات ميں تمام پر حكمت امور كے فيصلے صادر كيے جاتے هيں۔ سورة الدخان كے مطالعے كے دوران اس آيت كے تحت اس موضوع پر تفصيلى گفتگو هوچكى هے۔ مختصراً يه كه ليلة القدر الله تعالى كى تكوينى سلطنت سے متعلق فيصلوں كے ليے سالانه بجٹ سيشن كا درجه ركھتى هے۔ اس رات ميں اگلے سال كے ليے تمام اهم امور كے فيصلے كركے تعميل وتنفيذ كى غرض سے فرشتوں كے حوالے كرديے جاتے هيں۔ چناں چه فرشتے حضرت جبرائيل عليه السلام كى قيادت ميں ان احكامات پر عمل درآمد كے ليے پورى زمين ميں پھيل جاتے هيں۔ نظام كائنات سے متعلق الله تعالى كى اس «تدبير امر» كا ذكر سورة السجدة كى اس آيت ميں بھى آيا هے: (يُدَبِّرُ الأَمْرَ مِنَ السَّمَاء إِلَى الأَرْضِ ثُمَّ يَعْرُجُ إِلَيْهِ) (آيت 5) «وه تدبير كرتا هے اپنے امر كى آسمان سے زمين كى طرف، پھر وه (امر) چڑھتا هے اس كى طرف»۔ گويا الله تعالى كے احكامات كى تعميل كے بعد متعلقه فرشتے تكميلى رپورٹيں بھى بھيجتے هيں۔

UP
X
<>