April 26, 2024

قرآن کریم > الـبينة >sorah 98 ayat 4

وَمَا تَفَرَّقَ الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ مَا جَاءَتْهُمُ الْبَيِّنَةُ 

اور جو اہلِ کتاب تھے، اُنہوں نے جدا راستہ اُسی کے بعد اِختیار کیا جب اُن کے پاس روشن دلیل آچکی تھی

آيت 4: وَمَا تَفَرَّقَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ إِلَّا مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَتْهُمُ الْبَيِّنَةُ: «اور جن لوگوں كو كتاب دى گئى تھى انهوں نے تفرقه نهيں كيا تھا مگر اس كے بعد جب كه ان كے پاس البينة آچكى تھى۔»

        يعنى اس طرح اس سے پهلے بنى اسرائيل كے پاس بھى البينة (الله كا رسول اور اس كى كتاب) آئى تھى، مگر وه لوگ اس كے بعد بھى راه راست پر آنے كے بجائے تفرقه بازى ميں پڑگئے۔ ان ميں سے كچھ لوگ يهودى بن گئے اور كچھ نصارى۔ بعد ميں نصارى مزيد كئى فرقوں ميں بٹتے چلے گئے۔ چناں چه البينة كے آجانے كے بعد بھى راه راست پر نه آنے كے جرم كى پاداش ميں وه لوگ شديد ترين سزا كے مستحق هوچكے هيں۔

UP
X
<>