April 26, 2024

قرآن کریم > الـزلزلة >sorah 99 ayat 2

وَأَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا

اور زمین اپنے بوجھ باہر نکال دے گی

آيت 2: وَأَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا: «اور زمين اپنے سارے بوجھ نكال كر باهر پھينك دے گى۔»

        يعنى اس دن زمين اپنے اندر مدفون تمام انسانوں كو، وه جس حالت ميں بھى هوں گے، نكال كر باهر ڈال دے گى۔ اگر ان كے ذرات منتشر هوكر زمين كے طول وعرض ميں پھيلے هوئے هوں گے تو ان كو بھى يكجا كرديا جائے گا۔ واضح رهے كه جو انسان اصطلاحى مفهوم ميں زمين كے اندر باقاعده دفن نهيں هوتے، مثلاً سمندر ميں غرق هوجاتے هيں يا جلا ديے جاتے هيں، ان كے اجسام كے اجزائى ذرات بھى كسى نه كسى شكل ميں بالآخر زمين ميں هى جذب هوتے هيں اور وه قيامت كے دن زمين سے هى برآمد هوں گے۔ سوره طه كى يه آيت اس لحاظ سے بهت واضح هے: (مِنْهَا خَلَقْنَاكُمْ وَفِيهَا نُعِيدُكُمْ وَمِنْهَا نُخْرِجُكُمْ تَارَةً أُخْرَى) «اسى (زمين) سے هم نے تمهيں پيدا كيا هے اور اسى ميں هم تمهيں لوٹائيں گے، اور اسى ميں سے هم تمهيں ايك مرتبه پھر نكاليں گے۔»

UP
X
<>